وکلاء برادری ایک پلیٹ فارم پر ہے،زین العابدین

  وکلاء برادری ایک پلیٹ فارم پر ہے،زین العابدین

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے اور انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہنے کے حوالے سے پروقار تقریف منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اہیڈ سیشن حج محمد یونس خان،سینئر سول جج سید اسرار علی شاہ،ایڈیشنل رجسٹرار امجد ضیاصدیقی،کمشنر ڈیرہ محمد جاوید خان،ریجنل پولیس آفیسر محمد امیتاز شاہ،ڈپٹی کمشنر محمد عمیر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حامد محمود،ایس پی نجم الحسنین،صدر ہائی کورٹ بار زین العاہدین آفریدی ایڈوکیٹ،اور صدر ڈسٹرکٹ بار اختر قریشی سمیت ہائی کورٹ،ڈسٹرکٹ بار کابینہ کے اراکین و وکلاکی پھر پور شرکت رہی۔اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار زین العامدین ایڈوکیٹ نے ابتدائی کلمات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے دن رات ایک کر کے ہمارے معزز متقوم وکیل ملک اقبال کھیارہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں امن وامان کی فضاقائم کرنے میں بہتر کردار ادا کیا جس کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام وکلابرادری ایک پلیٹ فارم پر ہے اور ہر اچھے کام کرنے والے کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ محمد جاوید خان آر پی او محمد امتیاز شاہ اور ڈی پی او واحد محمود نے ہائی کورٹ اورجو ڈیشری کا شکر یہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس سے بڑھ کر ڈیرہ کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کر نے کا عزم کیا اس طرح کے پروگرامات سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں آخر میں تمام معزز مہانوں کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر