کاٹلنگ،صحافی سے بدتمیزی پر صحافیوں کا پولیس سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

  کاٹلنگ،صحافی سے بدتمیزی پر صحافیوں کا پولیس سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بخشالی(نمائندہ پاکستان) کاٹلنگ خرکی ایس ایچ او کی جانب سے دوران رپورٹنگ صحافی سے زبردستی موبائل لینا اور ان کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر سرکل بھر کے صحافیوں نے پولیس کے پروگرامز اور تعاون سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا. واقعہ کے بعد (RBK) رستم، بخشالی اور کاٹلنگ یونین آف جرنلسٹس ضلع مردان کا ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عزیر نعمانی نے کی اجلاس میں کاٹلنگ پریس کلب کے صحافی کے ساتھ پولیس تھانہ خرکی کی جانب سے دوران رپورٹنگ موبائل چھیننے پر شدید غم و غصے اظہار کیا گیا جس کے بعد ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے سرکل بھر میں پولیس کے پروگرامز اور خبروں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اس دوران ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ مذکورہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ ضلعی اور بعد ازاں صوبائی سطح پر وسیع کردیا جائے گا.