سب انجینئر ز کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ملک امداد بنگش

  سب انجینئر ز کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ملک امداد بنگش

  



کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ ڈویژن سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن(سیوا)کے ڈویژنل صدر ملک امداد بنگش کی سربراہی میں 8دنوں سے جاری قلم چھوڑہڑتال کے بعدکچہری چوک میں اپنے مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی کے ایچ اے،کے ڈی اے، واٹر منیجمنٹ، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ، c&w ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئرز نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کوہاٹ ڈویژنل صدر ملک امداد بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب انجینئرزکو حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سروس سٹرکچر،اپگریڈیشن اور ٹیکنیکل الاونس لے کر ہی دم لیں گیانھوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے لئے دھرنا دینا ان کا حق ہے اور پشاورجلسے میں اسلام آباد دھرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ وہ ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے مطالبات تسلیم ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی،یاد رہے کہ گزشتہ 8دنوں سے جاری صوبے بھر کے سب انجینئرزاپنے حقوق کے لئے قلم چھوڑہڑتال پرہیں جس میں سب انجینئرزسروس سٹرکچر،اپگریڈیشن اور ٹیکنیکل الاونس شامل ہے کا مطالبہ صوبائی حکومت سے بھرپور مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر