یکجہتی کشمیر، تحریک انصاف کا آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں پروگرامات کے انعقاد کا فیصلہ

  یکجہتی کشمیر، تحریک انصاف کا آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں پروگرامات کے ...

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کشمیر یویں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئندہ جمعے کو ملک بھر میں پروگرامات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ جمعہ کوچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تمام صوبائی ذمہ داران کو ہدایات جاری کردیں۔ انہوکں نے کہاکہ 5 فروری کو پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے مثالی یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان 5 فروری کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کریں، آئندہ جمعۃ المبارک تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قبل از 5 فروری پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ تنظیمی ذمہ داران عوام کو متحرک کرنے کی حکمت عملی وضع کریں۔

یکجہتی کشمیر

مزید : پشاورصفحہ آخر