فردوس عاشق اعوان کرپشن کیلئے روپ بدلتی ہیں، پلوشہ خان

  فردوس عاشق اعوان کرپشن کیلئے روپ بدلتی ہیں، پلوشہ خان

  



اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عاشق اعوان کرپشن کرنے کیلئے سیاسی روپ تبدیل کرتی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ میں ٹھٹھہ سے کراچی تک پانی کی پائپ لین بن گئی مگر پشاور بی آرٹی نہیں بن سکی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزرا اپنی حکومت کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھان متی کا کنبہ انتشار کا شکار ہے فردوس عاشق کی نوکری ختم ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی وزرا اپنے صوبوں کے وزیر آعلی کو کٹھ پتلی کہہ رہے ہیں۔

پلوشہ خان

مزید : پشاورصفحہ آخر