دینی مدارس پر پابندیاں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، مولانادرویش

دینی مدارس پر پابندیاں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، مولانادرویش

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ دینی مدارس پر پابندیاں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ عالمی سطع پر دینی مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بد قسمتی سے موجودہ حکومت اپنی تعلیمی نظام بہتر نہیں بناسکتی اور دینی مدارس میں اصلاحات کے نام پر مغربی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔ 2 فروری کو پشاور میں تحفظ دینی مدارس کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملاکنڈ میں دو فروری کے تحفظ دینی مدارس کنونشن کے تیاریوں کے سلسلے میں اجتماع جو کہ زیر صدارت ضلعی آمیرمفتی کفایت اللہ اور زیر نظامت ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان منعقد ہوا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی آمیر مفی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان، مفتی شوکت علی، مولانا خورشیداحمد صدیقی اورمولانا حنیف الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا دینی مدارس اسلام کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور تا قیامت تک اسلام کی سربلندی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتیں مالیاتی اداروں کے ذریعے پاکستان میں بھی اپنا ایجنڈ ا نافذ کرنا چاہتے ہیں اور دینی مدارس اور اسلام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام ان کی ہر چال اور اصلیت سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں ہر میدان میں شکست سے دوچار کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر