سپیشل سکیورٹی گروپس کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

  سپیشل سکیورٹی گروپس کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

  



سرینگر(آئی این پی)جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بھی ہیں نے ٹویٹر کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ انہیں خصوصی سکیورٹی گروپس کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے،مجھ جیسی خواتین کو ڈنڈے مارنے کے لئے ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں ضائع کیا جائے،میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے بغیر یقینی طور پر زیادہ محفوظ ہوں۔ ریاستی سیاستدانوں کی طرف سے احتجاج اور اشتعال انگیزی کی توقع کرتے ہوئے ان میں سے بہت سے افراد کو اپنے گھروں یا دوسری جگہوں پر نظربند کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی گذشتہ اگست سے گھر میں نظربند ہیں۔مفتی جو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بھی ہیں نے ٹویٹر کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ انہیں خصوصی سیکیورٹی گروپس کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ایس ایس جی، آئی بی اور سی آئی ڈی میری مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔ کاش وزارت داخلہ اپنے وسائل کو زیادہ اہمیت کے حامل معاملات پر مرکوز کرے۔ مجھ جیسی خواتین کو ڈنڈے مارنے کے لئے ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں ضائع کیا جائے۔میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے بغیر یقینی طور پر زیادہ محفوظ ہوں۔

محبوبہ مفتی

مزید : پشاورصفحہ آخر