جے یو آئی بنوں کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جے یو آئی بنوں کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



بنوں (بیوروپورٹ)جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع بنوں کے زیر اہتمام ملک مہ جاری مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے مسجد حقنواز بنوں سٹی سے جلوس نکالا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب بنوں پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی ودیگر مقررین نے کہا کہ موجوہد حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا ہے دھاندلی زدہ حکومت نے پہلے بجلی،گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ٹیکسوں کے بوجھ تلے عوام کو زندہ در گور کردیا اب آٹا بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیا ایک طرف عوام آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور دن بھر دھکے کھاتے ہیں دوسری جانب وفاقی اور صوبائی وزراء عوام کو مضحکہ آمیز مشورے دیکر عوام کو مذاق اڑاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہ حکمران عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتے تو کبھی بھی عوام کا مذاق نہ اڑاتے دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں مقرین نے کہا کہ پہلے حکمرانوں نے آٹا30روپے کلودوسرے ممالک کو فروحت کیا اب دوسرے ممالک سے مہنگا آٹا خریدرہے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں مودی کے ہاتھوں کشمیر کو فروحت کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اے ٹی ایم کارڈ جہانگرین ترین کو فائدہ پہنچانے کیلئے آتے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا انہوں نے قراردادوں کے ذریعے حکومت سے فورہی مستعفی ہونے،مہنگائی اور ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نا اہل حکمرانوں کے گھر جانے تک جے یو آئی کا احتجاج جاری رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر