ڈیرہ،مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار،نقدی واسلحہ برآمد

    ڈیرہ،مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار،نقدی واسلحہ برآمد

  



؎ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈپروآ پولیس نے17جنوری کو ڈسٹری نمبر18مکڑ ڈرین پر ایک شخص سے اسلحہ کی نوک پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایک شخص سے33ہزار روپے کی نقدی لوٹنے اور مزاحمت پر دو افراد کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونیوالا موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 17جنوری 2020کو ڈسٹر ی نمبر 18 بحد مکڑ پر محمد یعقوب ولد عالمشیر سکنہ مکڑ کو مامون الرحمن عرف طوطی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ مجھ سے تین اشخاص جو کہ 125 موٹر سائیکل پر سوار ہیں رقم چھین کر آپ کی طرف آرہے ہیں۔ بوقت قریب 06:30 بجے مکڑ کی طر ف سے موٹرسائیکل جس پر تین اشخاس سوار تھے میرے ہمراہ رحمت اللہ کے قریب آکر ڈکیتی کی نیت سے فائرنگ جس سے میں دائیں ران پر جبکہ ہمراہی رحمت اللہ بائیں طرف ران پر زخمی ہوئے اور وہ مجھ سے مبلغ 33000/- روپے چھین کر لے گئے۔ جس کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 26 مورخہ 17.01.2020 جرم 324-392 ت پ تھانہ پروآ درج رجسٹر ہوا۔ جس پر ضلعی پولیس سربراہ وحد محمود نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی پروآ افتخار علی شاہ، ایس ایچ او پروآ اور انچارج انوسٹی گیشن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے شب روز انتھک محنت کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے چھ دن کے اندر نامعلوم ملزمان جو حبیب اللہ ولد ارسلا خان سکنہ جنڈولہ حال رمک، رحمت اللہ ولد میر غلام سکنہ شکئی حال رمک اور ملے خان ولد شیر محمد سکنہ جنڈولہ حال میرن ٹریس ہو کر گرفتار ہوئے اور اُن کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ایک عدد موٹر سائیکل 125 برنگ کالا نمبر 5849/DIK، 2 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور چھینی گئی رقم برآمد کی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر