"عین کا فرق"
مومنہ، لاہور
تم دیکھو گے کہ علم جس کی روح تک اتر جاتا ہے وہ شور کرنا بند کر دیتا ہے۔۔۔۔
جو عمل میں لگ جا ئے اس کے پاس رونے پیٹنے کا وقت نہیں ہوتا۔۔۔
جس کا دل عبادت میں مست ہو جاتا ہے وہ پھر دنیا کی شکایتیں بھول جاتا ہے۔۔۔۔
جو عبودیت سے سرشار ہو جاتا ہے وہ لوگوں سے الجھنا بند کر دیتا ہے۔۔۔
خالی برتن زیادہ شور کرتے ہیں۔۔۔۔
صاحب کہتے ہیں کہ شور اور شعور میں صرف چھوٹا سا فرق ہے۔۔۔۔
عین کا فرق۔۔۔۔۔
جس کے پاس یہ عین آ جائے۔۔۔۔
چاہے وہ علم کا ہو۔۔۔۔
عمل کا۔۔۔۔
عبادت کا۔۔۔۔
یا عبودیت کا۔۔۔۔
اسے شعور حاصل ہو جاتا ہے۔۔۔۔
وہ پھر شور کرنا بند کر دیتا ہے۔۔۔
چپ کا روزہ رکھ لیتا ہے۔۔۔۔