صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  



لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے جمال کے گھر سے 6لاکھ،زیورات اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے عامر کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان،نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے ماجد کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان،سندر میں ڈاکوؤں نے بلال کے گھر سے 4لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ندیم کے گھر سے 3لاکھ،زیورات اور دیگر سامان, قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے رشید احمد کے گھر سے اڑھائی لاکھ،زیورات اور دیگر سامان, جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خلیل کی فیملی سے دو لاکھ، زیورات اور دیگر سامان, ساندہ میں ڈاکوؤں نے نثار کی فیملی سے ایک لاکھ،زیورات اور دیگر سامان،بھاٹی گیٹ میں ڈاکوؤں نے عاصم کی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، لاری اڈا میں ڈاکوؤں نے نجم کی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے ناصر سے 50 ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا،ہربنس پورہ اور ٹاؤن شپ سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ،مصری شاہ،وحدت کالونی اور سندر سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی