ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ شہید اہلکار محسن کے گھر گئیں

ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ شہید اہلکار محسن کے گھر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس کے شہید اہلکار محسن کے ہاں نومولود کی پیدائش ہوئی،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ شہید محسن کے گھر گئیں۔شہید ڈولفن اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اہلکار کی خدمات کو سراہا۔ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی حفاظت کی ذمہ داری نبھانے والے کو پوری قوم سلام کرتی ہے۔سی سی پی او کی ہدایت پر محسن کی اہلیہ کو امدادی رقوم بھی پیش کی گئی۔ایس پی ڈولفن نے شہید اہلکار کے بیٹے کو اپنی گود میں اٹھا لیا۔شہید اہلکار کی فیملی کو محکمہ پولیس ہر طرح کی سپورٹ فراہم کرے گا۔دریں اثنا لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے زیر انتظام شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن کی 24ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایچ او ہربنس پورہ سمیت شہید کے ورثاء اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ شہید کی قبر پر لاہور پولیس کے مسلح دستے نے سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا تھا کہ جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان لاہور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لئے لاہور پولیس کے شہداء کا کردار قابل فخر ہے۔ لاہور پولیس نے شہید کی بیوہ کو محکمہ پولیس میں بطور لیڈی کانسٹیبل نوکری دی۔

مزید :

علاقائی -