پاکستان بنگلہ دیش میچ، 10 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور

  پاکستان بنگلہ دیش میچ، 10 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور

  



لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش میچ میں سکیورٹی کا کڑا پہرہ، 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ماموررہے۔ 1600 سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم نو فلائی زون ایریا قرار دیا گیا۔تاہم میچ ختم ہوتے ہی سٹیڈیم سے ملحقہ سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،میچز کے دوران ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی رہی، ہیلی کاپٹر سے سٹیڈیم کے اطراف کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔ دوسری جانب قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ہنگامی اور کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں عارضی ہسپتال بھی بنا یا گیا۔ ٹیم کی روانگی اور واپسی کے دوران ڈیوس چوک سے گورنر ہاؤس تک سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ نہر سے آنیوالی ٹریفک کو براستہ مال روڈ ڈیوس چوک بھجوایا جاتا رہا۔

مزید : علاقائی