کرکٹ سیریز،ڈی آئی جی آپریشن بابر سعید کا دورہ قذافی سٹیڈیم

کرکٹ سیریز،ڈی آئی جی آپریشن بابر سعید کا دورہ قذافی سٹیڈیم

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشن بابر سعید نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر ٹیموں کے قیام گاہ اور روٹ سمیت قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے تمام اِنٹری گیٹس پر شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے اور تلاشی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔رائے بابر سعیدتمام تر سکیورٹی معاملات کی خود نگرانی بھی کر تے رہے۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی اورمستعدی سے ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران سے بھی ملاقات کی اور میچ کے پر امن انعقاد کے لئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے دوسرے اداروں کے ساتھ ساتھ لاہور پولیس بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ کھلاڑیوں سمیت ملکی و غیر ملکی شائقین کو بھرپورسکیورٹی فراہم کرنا لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں داخلے اور میچ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے بھرپورتعاون کریں۔

مزید : علاقائی