کھڈ یاں سے محنت کش کی 2 بیٹیاں اغوا

  کھڈ یاں سے محنت کش کی 2 بیٹیاں اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کھڈ یاں خاص(نمائندہ خصوصی)اوباشوں نے محنت کش کی دو بیٹیاں اغواء کرلیں۔پولیس نے 8یوم بعد مقدمہ درج کر لیا۔کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ہردومحمد کے رہائشی محنت کش محمد رفیق کی دو بیٹیاں اللہ معافی اوراقصی گھر موجود تھی16جنوری کو ملزمان امجد،ارشد اسلم وغیرہ آئے دونوں کو ورغلا پھسلا کر زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔والدین بیٹیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے مگر ملزمان نے ایک نہ سنی۔مقامی پولیس نے آٹھ یوم بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ورثاء کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے لڑکیاں برآمد کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -