4 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد

  4 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد

  



 لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ ڈیفنس چوکی سپر ٹاون پولیس نے تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیئے۔انچارج چوکی سپر ٹاون عاطف سلطان خان کے مطابق ایس پی کینٹ فرقان بلال نے ڈویڑن میں تمام پولیس افسران کوتعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی جس پر انچارج چوکی سپر ٹاون عاطف سلطان خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کا ریکارڈ مرتب کرکے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، منشیات فروش ناصر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بھاری مقدار میں شراب و چرس لیکر سپلائی کے لیے جا رہا تھا،ملزم کے قبضہ سے شراب اور بھاری مقدار چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ دیگر ملزمان میں شوکت،تنویر،شاہد وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : علاقائی