ماڈل ٹاؤن ڈویژن، مختلف جرائم میں ملوث233ملزم گرفتار

  ماڈل ٹاؤن ڈویژن، مختلف جرائم میں ملوث233ملزم گرفتار

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث233ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث05گینگز کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے06لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران18 ملزمان کے قبضہ سے16 پسٹلز،2 رائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25 منشیات فروشوں کے قبضہ سے11کلو گرام سے زائد چرس اور132 لٹرشراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران14ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب41 اشتہاری وعدالتی مجرمان کو گرفتار کیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر116ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی