جمعۃ المبارک، شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  جمعۃ المبارک، شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشن کے حکم پر جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشن نے تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اور امام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پیرو کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجد اور امام بارگاہوں کے ارد گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔

مزید : علاقائی