دوسرا ٹی 20: پاکستا ن اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

دوسرا ٹی 20: پاکستا ن اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز میں برتری حاصل کرلی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور خوشی ہے کہ ہم نے اپنی سر زمین پر کامیابی حاصل کی اور جس طرح سے شائقین نے ہمیں میچ کے دوران بھرپور سپورٹ کیا اس کی بھی بہت خوشی ہے بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے آج کے میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے تمام کھلاڑی آج کا میچ جیتنے کے لئے بھی پرجوش ہیں اور جس طرح سے پہلے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا امید ہے یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہے گا اور آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ٹیم ہے اور اس کے خلاف کامیابی کے لئے محنت درکار ہوتی ہے دوسری طرف بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اس وجہ سے کامیابی اس کا مقدر بنی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کریں امید ہے کہ آج بھی پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا اور تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے پاکستان کی ٹیم کو شائقین کی طرف سے بھرپورحوصلہ افزائی ملی ہے اس سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بہت زیادہ بلند ہوئے ہیں اور اس کا ہمیں آج کے میچ میں بھی بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی