پاکستان نے عمدہ کھیل کی بدولت کامیابی حاصل کی، سابق کرکٹرز
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ اسی طرح سے آج بھی پاکستانی کھلاڑی عمدہ کھیل پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹر ز نے قومی ٹیم کی جیت پر کیا اس حوالے سے سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں جیت کا جذبہ موجود ہے اور یہ بہت خوش آئند بات ہے اور آج بھی پاکستان کی ٹیم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی معین خان نے قومی ٹیم کی جیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے بابر اعظم کی کپتانی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے بہت اچھی کپتانی کی اور ٹیم کو ساتھ لیکر چلے اور باقی کھلاڑیوں نے بھی کپتان کا بھرپور ساتھ دیا امید ہے کہ آج بھی اسی طرح سے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا جائے گا محمد وسیم اورباسط علی نے بھی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بنگلہ دیش کی ٹیم کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ اب دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی اور یہ خوش آئند بات ہے آج کے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم ہی جیتے گی اور جس طرح سے تمام کھلاڑیوں نے یک جان ہوکر کھیل پیش کیا اس کی تعریف کی جانی چائیے آج کا میچ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ آج بھی پاکستان جیتے گا۔