انڈر 19کرکٹ ورکڈکپ میں آج آخری 4گروپ میچ کھیلے جائیں گے
پوچیفسٹروم (اے پی پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آخری چار گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ میں 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آخری چار گروپ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ جاپان اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پوچیفسٹروم کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا، تیسرا گروپ میچ جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کی انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ انگلینڈ اور نائیجیریا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کیلئے نبردآزمائی کریں گی۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا امید کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔