پہلا ٹی ٹوئنٹی، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور احسان علی نے ڈیبیو کیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور احسان علی نے ڈیبیو کیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور احسان علی نے ڈیبیو کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی۔اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)اچھا رہا ہے، لڑکے پر اعتماد ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے مگر اب بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رف کی بگ بیش میں اچھی پرفارمنس رہی، اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احسان علی بھی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی