ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کیلئے کوالیفائنگ کے طریقہ کا اعلان

  ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کیلئے کوالیفائنگ کے طریقہ کا اعلان

  



دبئی(یواین پی)آئی سی سی نے 16 ممالک پر مشتمل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کیلئے کوالیفائنگ کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے جو آئندہ برس بھارت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جگہ کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے آئی سی سی کے پانچ ریجنز میں گیارہ مختلف علاقائی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سے آٹھ ٹیمیں دو گلوبل کوالیفائنگ ایونٹس میں سے ایک میں شامل کی جائیں گی اور چار بہترین ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان بارہ ٹیموں کو جوائن کریں گی جو رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ نئے طریقہ کار کے تحت پاکستانی ٹیم2021 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی