نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں آج ون ڈے میں مدمقابل

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں آج ون ڈے میں مدمقابل

  



آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ایڈن پارک آؤٹر اوول، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 27 جنوری کو ایڈن پارک آؤٹر اوول، آکلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو ماؤنٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 06 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 09 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 10 فروری کو پانچواں اور آخری میچ 13 فروری کوڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی