پاک بنگلہ دیش میچ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، شائقین کرکٹ

پاک بنگلہ دیش میچ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، شائقین کرکٹ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک بنگلہ دیش میچ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور پاکستان کی جیت پر بہت خوش ہیں امید ہے کہ آج کا میچ بھی پاکستا ن کی ٹیم اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے عبید،شائق،حبیب اور ندیم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور ہمارے لئے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں پر کرکٹ ہورہی ہے اور جس طرح سے پاکستان کی ٹیم نے آج کے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی بہت خوشی ہے اور آج کا میچ بھی پاکستان کی ٹیم اپنے نا م کرکے سیریز اپنے نام کرے گی شائستہ، پروین،سحرش،صائمہ اور نبیلہ نے کہا کہ ہم لاہور میں صرف میچ دیکھنے کے لئے آتے تھے اور بہت مزا آیا پاکستان کی ٹیم نے بہت عمد ہ کھیل پیش کیا ہے جس کی تعریف کرنی چاہئیے جس طرح سے کپتان بابر اعظم نے میچ میں کپتانی کی بہت خوشی ہوئی سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں پر بھی باقاعدگی سے میچز کا انعقاد ہونا چاہئیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی