آسٹریلین اوپن کا بڑااپ سیٹ، نوجوان ٹینس سٹار وینگ نے سر ینا ولیمز کوشکست دیدی

  آسٹریلین اوپن کا بڑااپ سیٹ، نوجوان ٹینس سٹار وینگ نے سر ینا ولیمز کوشکست ...

  



سڈنی(آئی این پی)آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، چین کی غیر معروف کھلاڑی کی نگ وینگ نے امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سات مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چیمپئن سرینا ولیمز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ اعصاب شکن مقابلہ ہوا، امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا چینی حریف کیانگ وینگ سے میچ پڑا، چین کی 27سیڈڈ وانگ کیانگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 7مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو 6-4، 6-7(2-7)اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ وانگ کیانگ نے سرینا ولیمز کو 44 منٹ میں شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس سے قبل سرینا ولیمز 2006 میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچووا کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں تھیں۔ سرینا ولیمز 2017 کے بعد آسٹریلین اوپن نہیں جیت سکیں ہیں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہ تھا کہ میں اتنی بڑی سٹار کھلاڑی کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی