آمنہ الیاس نے نئے سال کی پہلی فلم سائن کرلی

  آمنہ الیاس نے نئے سال کی پہلی فلم سائن کرلی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ آمنہ الیاس نے نئے سال کی پہلی فلم سائن کرلی ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔اس بارے میں آمنہ الیاس کا کہنا ہے فلم کی کہانی بہت اچھی ہے جس کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لاسکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حال ہی میں آنے والے شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید بلا جواز ہے کیونکہ ان لوگوں کا تو کام ہی یہی ہے اس لئے میں ایسی باتوں کی پرواہ کرنے کی بجائے اپنے کام پر فوکس رکھتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ نئے سال میں شائقین کو میرے تمام رنگ اور سارا کام ضرور پسند آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2019 میرے لئے بہترین رہا جس میں میری دونوں فلمیں سپرہٹ ہوئیں۔

مزید : کلچر