بنگلہ دیش ٹیم کادورہ پاکستان خوش آئند ہے، شوبز شخصیات

  بنگلہ دیش ٹیم کادورہ پاکستان خوش آئند ہے، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان انتہائی خوش آئند بات ہے۔حکومت پاکستان اور کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل جاری ہے اس پر حکومت اور کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ میچ دیکھنے کیلئے بھی وقت نکالیں۔ہماری دعا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہماری ٹیم کو کامیابی نصیب ہو اور ہم مخالف ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا اعزاز حاصل کریں۔ خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی ندا یاسر،جویریہ عباسی،ثناء،فرزانہ تھیم،صاحبہ،جویریہ سعود،روبی انعم،اظہر بٹ،عروج،عینی رباب،حمیرا اورماریہ واسطی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے کسی بھی مہمان ٹیم کو یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ میں تین میں سے ایک میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم جاؤں گی میں اس قبل بھی متعدد بار سٹیڈیم میں میچ دیکھ کر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرچکی ہوں۔ماہ نور نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں میچ دیکھنے جاؤں مگر فیملی میں ایک شادی کی وجہ سے جانا ممکن نہیں ہے میری دلی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔میگھا نے کہا کہ جو اچھا کھیلے کا فتح اسی کا مقدر بنے گی۔

مزید : کلچر