نوجوان فنکاروں کو صلاحیت کے اظہار کیلئے بہت کم مواقع ہیں،ڈیشی راج

نوجوان فنکاروں کو صلاحیت کے اظہار کیلئے بہت کم مواقع ہیں،ڈیشی راج
 نوجوان فنکاروں کو صلاحیت کے اظہار کیلئے بہت کم مواقع ہیں،ڈیشی راج

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل ڈیشی راج نے کہا ہے کہ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی شو کی ہوسٹنگ بھی کررہا ہوں۔ ہمارے ملک میں نوجوان فنکاروں کو صلاحیت کے اظہار کیلئے بہت کم مواقع ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کافی عرصے سے ہمارے فنکار بالی ووڈکی ضرورت بنے ہیں اور خاص طور پر ہمارے گلوکاروں نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا ہے مگر ہمارے اداکاروں کو وہ مقام اور درجہ نہیں دیا جاتا اور نہ ہی انہیں فلم میں اس طرح ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔ڈیشی راج نے کہا کہ وہاں کی انتہا پسند تنظیمیں پاکستانی اداکاروں کی مقبولیت کو ہضم نہیں کر سکتیں اور اسی لئے وہ بالی ووڈکے پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں پر دباؤ ڈالتی رہتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں معاملہ اس کے برعکس ہے کہ ہم بالی ووڈ سٹارز کو اپنی سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔

مزید : کلچر