ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ذویا علی نظامی
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل ذویا علی نظامی نے کہا ہے کہ نہ کسی پر انگلی اٹھائی ہے اور نہ خود پر اٹھنے دی ہے اسی لئے سکینڈلز سے دور ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے یہ ہی میری کامیابی کاراز ہے انہوں نے کہا کہ کیرئیر میں نہ ہی کسی پر انگلی اٹھائی ہے اور نہ ہی خود پر اٹھنے دی ہے، ہمیشہ معیاری اور صاف ستھرا کام کیا ہے اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کیرئیر میں کوئی سکینڈل نہ بنے یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ سکینڈلز سے دور رہی ہوں مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے محنت سے کام کروں اوراس کے لئے میں پلاننگ کررہی ہوں محنت کی بدولت ہی اداکار کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔