کامیاب رہنے کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے،ثنا ء بٹ

کامیاب رہنے کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے،ثنا ء بٹ
 کامیاب رہنے کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے،ثنا ء بٹ

  



لاہور (فلم رپورٹر)سینئرمعروف اداکارہ ثناء بٹ کا کہنا ہے کہ شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔میں ان دنوں کئی ڈراموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔فلموں،ٹی وی اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہہے۔میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ثناء بٹ نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے جم جوائن کر لیا۔ثناء بٹ روزانہ ایک گھنٹے تک جم میں مختلف ایکسر سائز کرتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے موٹاپے سے بچنے کیلئے پرہیزی کھانوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ ثناء بٹ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہیں۔

مزید : کلچر