گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کیلئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں،صائمہ جہاں

گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کیلئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں،صائمہ جہاں
 گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کیلئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں،صائمہ جہاں

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ وہ اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ جہاں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام کو محنت اور لگن سے انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں۔ بلکہ ہر کام کیلئے محنت اولین شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، میری ذاتی رائے ہے کہ اداکاری اور گلوکاری مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔

مزید : کلچر