عفان وحید ڈراموں کے بعد فلموں میں انٹری دینے کے لئے تیار

  عفان وحید ڈراموں کے بعد فلموں میں انٹری دینے کے لئے تیار
   عفان وحید ڈراموں کے بعد فلموں میں انٹری دینے کے لئے تیار

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”دو بول“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار عفان وحید ڈراموں کے بعد فلموں میں انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔عفان وحید اورحرامانی کا ڈرامہ ”دوبول“ گزشتہ برس سپر ہٹ ہونے والے ڈراموں میں سے ایک تھا۔ ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو نہ صرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ اس ڈرامے کی مقبولیت نے عفان وحید اورحرا مانی کے کیریئر کو نیا موڑ بھی دیا۔ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب عفان وحید بڑی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہیں۔ رواں برس عفان وحید فلم ”مستانی“ کے ذریعے فلموں میں انٹری دیں گے۔

نہوں نے فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی کہانی میں مزاح، ڈرامہ اورسسپنس موجود ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔عفان وحید نے کہا کہ اس فلم کی کہانی ایک رحم دل عام آدمی شکیل کے گرد گھومتی ہے جسے عالیہ نامی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے جو اس کی شخصیت کے بالکل برعکس ہے۔ فلم کی کہانی کافی دلچسپ ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔فلم میں عفان وحید کے ساتھ مرکزی کرداراداکرنے والی اداکارہ کا نام فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری عثمان رضوی دیں گے اور کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے۔ اس کے علاوہ دانیہ نظامی فلم کو پروڈیوس کریں گی۔

مزید : کلچر