بجٹ سازی میں بہتری لانے کے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

    بجٹ سازی میں بہتری لانے کے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سی این بی اے نے پاکستان میں بجٹ سازی کے مروجہ عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کیساتھ اس میں بہتری لانے کے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔بجٹ دستاویزات میں شفافیت لانے کیلئے مجوزہ ٹیکس اور اخراجات کے تمام اقدامات کی مکمل تفصیلات تک عوام کی رصائی ہونا لازم ہے۔ اسی حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کے نجی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں میڈیا اینڈ سیکیورٹی ریسرچ آرگنائزیشن کے پروگرام آفیسر محمد منور خان نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سی این بی اے نے ہمیشہ ایسے معاملات اٹھائے جو بجٹ سازی کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے حکومت کی توجہ کے متقاضی ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ چارٹر آف ڈیمانڈ اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔اس موقع پر موجودہ شبہ ابلاغیات کے طلبا اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے چارڑر آف ڈیمانڈ میں شامل مطالبات کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ اس آواز کو ضلعی سطح پر اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہر سطح پر بجٹ سازی کے مروجہ عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کیساتھ ساتھ اس میں بہتری لانے کیلئے تجویز کردہ سفارشات کو عام شہریوں تک پہنچایا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول