پنجاب حکومت کے خاتمہ کیلئے شہباز شریف کا پارٹی کو گرین سگنل، پارلیمانی اجلاس طلب

پنجاب حکومت کے خاتمہ کیلئے شہباز شریف کا پارٹی کو گرین سگنل، پارلیمانی ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا، مشاورتی اجلاس کی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ صدارت کریں گے، مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ارکانِ اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا، ان ہاؤس تبدیلی سے پہلے ن لیگ نے کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شہباز شریف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر بھی مشاورت ہوگی، شہباز شریف کی حکومتی ناراض ارکان اور اتحادیوں سے رابطوں کی ہدایات پر عملدرآمد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔پنجاب میں ن لیگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

 گرین سگنل

مزید : صفحہ اول