مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے روابط مضبوط ہونگے، وزیرخارجہ

مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے روابط مضبوط ہونگے، وزیرخارجہ

  



اسلام آباد (این این آئی) برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پرتپاک مہمان نوازی اس سرزمین کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دوہزار پندرہ کے بعد برطانیہ ٹریول ایڈوائزی کے حوالے سے پہلی بڑی پیشرفت ہے۔انہوں نے کہاکہ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیرخارجہ

مزید : صفحہ اول