پارا چنار،ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق،1 زخمی

پارا چنار،ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ہسپتال کے عملے نے ہنگامی اجلاس منعقد کر کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ہسپتال کو اس قسم واقعات سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کر کے اصغر علی نامی شخص کو قتل کر دیا اور فائرنگ کی زدمیں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا ڈی پی او کے مطابق ڈیوٹی پر مامور چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے اور مزید دس پولیس اہلکار ہسپتال میں تعینات کر دیا گیا ہے ایم ایس کو ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے اور دیواروں پر خاردار تار لگانے کی ہدایت دی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں دوسری جانب ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر ناصر علی کی صدارت میں عملے کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اور ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں کو محفوظ بنایا جائے اور اس قسم واقعات کا تدارک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

مزید :

صفحہ اول -