گورنر سندھ سے جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم کی ملاقات

گورنر سندھ سے جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم کی ملاقات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صوبہ کی ترقی، مسائل کے خاتمہ اور امن وامان میں بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت مسائل کے دیرپا حل میں معاون ثابت ہوگی۔ ارباب غلام رحیم نے ا س موقع پر کہا کہ صوبہ کے عوام کی خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے تاکہ صوبہ میں ترقی کے دور کا آغاز کیا جاسکے۔

مزید : صفحہ اول