پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ قابل تشویش ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ قابل تشویش ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گذشتہ روز ٹرانس پیرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ پر جس میں پاکستان میں بد عنوانی میں اضافے کا بتایا گیا ہے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بد عنوانی کا ناسور ہمارے قومی اقدار میں سرائیت کر چکا ہے اگر ہم اس کا تداراک نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی بنیادی طور پر بدعنوانی ایک سماجی برائی ہے لیکن یہ جس قدر پاکستان میں بڑ ھ چکی ہے اس سے پاکستان کی سا لمیت بقا اور معاشی استحکام خطرے میں پڑ چکا ہے آج میڈیا سول سوسائٹی سیاسی جماعتیں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذمہ داری ہے کہ کرپشن جیسی معاشرتی برائی کے خا تمیں کیلئے اپنا کردار اداکریں بالخصوص سیاسی جماعتیں اور وہ طبقہ جو وسائل اور اختیارات کا استعمال کرتا ہے اس میں تطہیر ضروری ہے۔خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے منصفانہ اور آزادانہ نظام وضع کرنا ہوگا۔ضرورت اس امرکی ہے کہ مستقل بنیادوں پر احتساب کا عمل جاری رکھا جائے اور اس طرح سے نافذ کیا جائے کہ کسی کو مقدمہ چلائے بغیر قید میں نہ رکھا جا سکے اسکے ساتھ ساتھ تحقیقاتی اداروں میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیات کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -