کراچی،محکمہ موسمیات کی گردآلودزہریلی ہوائیں چلنے کی تردید

کراچی،محکمہ موسمیات کی گردآلودزہریلی ہوائیں چلنے کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرد آلود زہریلی ہوائیں چلنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں تین دن بعد سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سیاسی افواہوں کے بعد اب شہر کا موسم بھی افواہوں کی زد میں آگیا، زہریلی ہوائیں چلنے کی افواہ سوشل میڈیا پر چلنے لگی۔گزشتہ شب سوشل میڈیا پر چلنے والی ان افواہوں نے کہ شہر میں جمعہ سے زہریلی گرد آلود ہوائیں چلیں گی شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔محکمہ موسمیات نے زہریلی گرد آلود ہوائیں چلنے کی خبر کی تردید کردی۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرکے مطابق شہری ایسی کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا البتہ شہر میں سردی کی ایک اور لہر 27 جنوری سے آنے کا امکان ہے شمال مشرق سے تیز ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سے 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -