عوامی خدمت کے لیئے اقتدار میں آئے ہیں،دعا زبیر

  عوامی خدمت کے لیئے اقتدار میں آئے ہیں،دعا زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء دعا زبیر نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے اور گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، سندھ اور خیبرپختونخواہ کو آٹے کی فراہمی سے صورتحال نارمل ہو جائے گی، اس وقت بھی صوبہ سندھ سمیت کسی بھی صوبے میں آٹے کی کمی نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ صرف وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہے، ان سازشوں کے پیچھے حکومت دشمن اور ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے جو کسی بھی صور ت نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے، تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ کچھ شر پسند عناصر کبھی دودھ، ٹماٹر، آٹے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کا مصنوعی بحران پیدا کر کہ عوام کوپریشان کر رہے ہیں، ان خیالات کااظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، دعازبیر کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹے کے مصنوعی بحران کی وجہ ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں سپلائی متاثر ہوئی، سرکاری شعبہ کے پاس اسوقت بھی چالیس لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور نئے سیزن کی گندم آنے تک بھی سرکار کے پاس آٹھ لاکھ ٹن گندم موجود ہوگی، انہوں نے کہا کہ اس وقت مخالفین سازشیں کر رہے ہیں اور حکومت کے کاموں میں مشکلات پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں