ڈاؤ یونیورسٹی میں "سالانہ اسپورٹس ویک 2020 "کی تیاریاں

ڈاؤ یونیورسٹی میں "سالانہ اسپورٹس ویک 2020 "کی تیاریاں

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 13مختلف کالجز/انسٹیٹیوٹس کے کھیلوں کے مقابلے کا میلہ "سالانہ اسپورٹس ویک 2020 "کے عنوان سے سجایا جارہا ہے، ابتدائی مقابلوں کا آغاز ستائس جنوری سے ہوگا، کرکٹ،فٹبال، ٹیبل ٹینس، تھرو بال، باسکٹ بال، بیٹ منٹن، اسکواش سمیت مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے 2فروری تک جاری رہیں گے۔تین فروری کو مہمانِ خصوصی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز باقاعدہ افتتاح کرینگے، ڈائریکٹر اسپورٹس نے تمام ٹیموں، انسٹی ٹیوٹس کے فوکل پرسنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھیجے گئے شیڈول کے مطابق ٹیموں کی تیاری کرائیں،مقابلوں میں ڈاؤ میڈیکل کالج، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈاؤ ڈینٹل کالج، ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج، ڈاؤ ڈینٹل کالج، ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز، ڈاؤ کالج آف فارمیسی، ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی،انسٹیٹیوٹ آف فیزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن، انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ریڈیولوجی اور اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ان مقابلوں میں اسٹوڈینس اور فیکلٹی کے میچز بھی شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر