لینڈ فل سائٹس کو جدید بنانے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے،آصف اکرام

  لینڈ فل سائٹس کو جدید بنانے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے،آصف اکرام

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرآصف اکرام نے ورلڈ بینک کے نمائندہ وفدسے ملاقات میں کہا کہ لینڈ فل سائیٹس اور جی ٹی ایس کو جدید طرز پر بنانے کے لئے ماہرین کی ضرورت ہے،جس میں بالخصوص سول اینڈ انوائرنمنٹ اسپشلسٹ، ویٹ ٹو انرجی اسپیشلسٹ، اور پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی تعاون اور عوامی آگاہی سے مثبت نتائج حاصل ہونگے،کچرے کی جزئیات اور یوسی وائز کچرے کی پیداوارچانچنے کے لئے ورلڈ بینک تحقیق کرے۔انہوں نے مزید کہا کے لینڈ فل سائیٹس پر ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی بھی ضرورت ہے تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت کا اندراج بروقت یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ورلڈبینک نے انفرااسٹرکچرکی بہتری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صفائی ستھرائی کے لئے انفراسٹرکچر کی ترقی اورتکنیکی صلاحیتوں کی بہتری میں ورلڈ بینک کا تعاون یقینی ہے اور اس پر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایم ڈی آصف اکرام نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت جاری امور کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کچرے سے بجلی بنانے کے عمل کے لئے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو جدیداندازپر استوار کرنا ضروری ہے،تاکہ مستقبل میں کچرے سے بجلی (waste to energy) بنانے کے پروجیکٹ میں اہم مدد ملے اور اس کے علاوہ لینڈ فل سائیٹ کی گنجائش(Capacity) کے بارے میں بھی ریسرچ یا اسٹڈی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد میں کلک (CLICK) ٹاسک ٹیم لیڈر مس یونہی اور عاصم بشیر موجود تھے۔کراچی میں صفائی ستھرائی کے معیار کوبہتر بنانے کے لئے متعدد پوائنٹس زیربحث آئے جبکہ انہوں نے انفرااسٹرکچر کی تعمیرو ترقی اور تکنیکی صلاحیتوں پر جلد عملدرآمد کے لئے یقین دہانی کرائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر