کراچی،مزدور کام کے دوران ٹیک میں گر کر جاں بحق

  کراچی،مزدور کام کے دوران ٹیک میں گر کر جاں بحق

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کام کے دوران مزدور ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود آئل ٹرمینل کیماڑی میں کام کے دوران ٹینک میں گر کر مزدور جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ محمد عثمان ولد مرزا غلام صابر کے نام سے کی گئی متوفی کو کمپنی کا مالک عرفان جناح اسپتال لایا تھا، متوفی کیماڑی کا رہائشی تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر