کراچی: 4 منشیات فروش گرفتار 72 کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی: 4 منشیات فروش گرفتار 72 کلو سے زائد چرس برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہر بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران ہزاروں روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 72 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ پہلی کارروائی خواجہ اجمیر نگری کراچی کے قریب کی گئی، جہاں سے مشکوک موٹرسائیکل اور کارمیں چھپائی گئی22 کلو چرس برآمد کی۔کارروائی میں اشرف اور حسن قریشی نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ٹیم نے دوسری چھاپہ مار کارروائی نصرت بھٹو کالونی کے قریب ایک کار میں کی۔اس دوران کار میں چھپائی گئی50 کلو400گرام چرس بر آمد کی گئی اور سوار2افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا، اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر