سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی خفیہ انکوائریز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں شرجیل میمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف پہلے ہی نیب میں 2 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں۔درخواست میں شرجیل میمن کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ نیب مزید خفیہ انکوائری کر رہا ہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، لہذا نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ کسی ایسی انکوائری میں شرجیل میمن کو گرفتار نہ کیا جائے جس کا کال اپ نوٹس نہ دیا گیا ہو۔عدالت نے نیب سے شرجیل میمن کے خلاف نیب انکوائریوں، انویسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔
شرجیل میمن