کے ہائیڈرو (پرائیوٹ)لمیٹڈ کے زیرانتظام "بہار فیسٹیول" کا انعقاد

کے ہائیڈرو (پرائیوٹ)لمیٹڈ کے زیرانتظام "بہار فیسٹیول" کا انعقاد

  



راولپنڈی (پ ر)25جنوری کا دن چینی قوم کے سالانہ "بہار فیسٹیول" کی مناسبت سے اہمیت کا حامل ہے۔اس دن کی مناسبت سے 22 جنوری کی پر مسرت شام کو ایس کے ہائیڈرو (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور چائنہ گیزوبا گروپ کارپوریشن (سی جی جی سی) کے اشتراک سے 2020 کا "بہار فیسٹیول" گالا سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان پارس مانسہرہ کیمپ میں منعقد کیا گیا۔فیسٹیول گالا میں پاکستان کے عسکری حکام،خیبرپختونخوا حکومت کے مختلف شعبہ جات کے افسران اور اہم مقامی شخصیات نے پراجیکٹ انتطامیہ کی دعوت پر شرکت کی۔فیسٹیول میں چینی پراجیکٹ ورکرز نے پاکستانی ہم منصب ورکرز کے ساتھ مل کر ثقافتی گیت، ڈانس،نظم اور آرٹس پر مشتمل متعدد کرداروں میں حصہ لیا۔ایونٹ کے دوران سی ای او ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ مسٹر ڈنگ سی وین کی جانب سے پاور پراجیکٹ اور اس سے متعلق مختلف شعبہ جات میں حصہ لینے والی سیاسی شخصیات،سیکیورٹی حکام اور انجینیئرز پر مشتمل 20 سے زائد پاکستانی مہمانوں میں "سٹار آف دی پراجیکٹ" کی اعزازی شیلڈز دی گئیں۔پاکستانی حکام کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد شاہ نے ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے پراجیکٹ کو پاک چین دوستی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ مقامی آبادی کے لیے بھی بے انتہا فائدہ مند

ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر