پھر وہی ہوا جس کا امکان تھا، ناراض ہوکر وزارت چھوڑنے والے خالد مقبول صدیقی کو منالیا گیا

پھر وہی ہوا جس کا امکان تھا، ناراض ہوکر وزارت چھوڑنے والے خالد مقبول صدیقی کو ...
پھر وہی ہوا جس کا امکان تھا، ناراض ہوکر وزارت چھوڑنے والے خالد مقبول صدیقی کو منالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومتی وفد نے ناراض ہوکر وزارت چھوڑنے والے وزیر خالد مقبول صدیقی کو منالیا ہے۔

ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق حکومت ناراض اتحادیوں کو منانے کے اپنے پہلے مشن میں کامیاب ہوگئی ہے اور انہوں اتحادی وزیر خالد مقبول صدیقی کو منالیا ہے۔ حکومت خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور نہیں کرے گی اور نہ ہی ان کی جگہ ایم کیو ایم سے کسی کو وزیربنایا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے وفود کے درمیان آئندہ ملاقات بدھ کو ہوگی جب کہ بہت جلد خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوگی۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیوں کہ کا بینہ سے زیادہ اہم ایشو عوامی مسائل ہیں، وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور فنڈز مل جائیں اس کے بعد لا ئحہ عمل بنائیں گے جب کہ حکومتی وفد سے اہم ملاقات اس ہفتے میں متو قع ہے جس کے بعد مستقبل کا تعین ہوگا۔

واضح رہے خالد مقبول صدیقی نے 12 جنوری کو حکومت سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس پر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی وفد انہیں منانے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بھی آیا تھا جو ناکام ہوگیا تھا۔

مزید :

قومی -سیاست -