آخر کار مسلم لیگ ن نے بھی آستینیں چڑھا لیں ، نوازشریف اور شہبازشریف نے رہنماﺅں کو لندن بلا لیا لیکن کیوں ؟ بڑی خبر آ گئی

آخر کار مسلم لیگ ن نے بھی آستینیں چڑھا لیں ، نوازشریف اور شہبازشریف نے ...
آخر کار مسلم لیگ ن نے بھی آستینیں چڑھا لیں ، نوازشریف اور شہبازشریف نے رہنماﺅں کو لندن بلا لیا لیکن کیوں ؟ بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی رہنماﺅں کو لندن طلب کر لیاہے ، پارٹی مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے برمنگھم میں ہو گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کے اجلاس کی قیادت سابق وزیراعظم نوازشریف اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف کریں گے ،جس دوران مہنگائی پر حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیارکی جائے گی ۔ قیادت نے خواجہ آصف ، رانا تنویر ، ایاز صادق سمیت دیگر سینئر رہنماﺅں کو برمنگھم پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے تاہم رانا ثناءاللہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث لندن نہیں جا پائیں گے ۔

مزید : قومی