فردوس عاشق اعوان نے چینی زبان میں کئے گئے ٹویٹ میں کیا کہا؟ جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چین کے سال نو کے موقع پر چینی زبان میں ٹویٹ کرکے عوامی جمہوریہ چین کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں فردوس عاشق نے کہا کہ ” عوامی جمہوریہ چین کے سال نوکے موقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہرنئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے۔“
فردوس کا مزید کہنا تھاکہ ”سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہونگے۔یہ زون برآمدی شعبہ کی تقویت، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور مقامی صنعت کے فروغ کا باعث بنیں گے۔“
انہوں نے کہا”چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔